تازہ ترین خبریںپاکستان
متحدہ مجلس عمل ۱۳ مئی کو مینار پاکستان پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

متحدہ مجلس عمل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کا 13مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ ماضی کے تمام جلسوں کو مات دے گا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ مجلس عمل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتی ہے،سیاسی جمہوری عمل میں پر تشدد رویہ کسی صورت بھی قبول نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ سیاسی جماعتوں کے جلسوں میں ایک دوسرے کی توہین کی جارہی ہے،سیاہی پھینکنا، جوتے مارنا اور گولی کا چلنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ سیاسی راہنماؤں نے میڈیا اور جلسوں کے ذریعے تلخی کا جو زہر اگلا ہے اس کے بھیانک نتائج سامنے آرہے ہیں۔



