تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان آج ایک ہفتے کے دورے پر سپین روانہ

وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان آج ایک ہفتے کے دورے پر سپین اور اینڈورا روانہ ہو رہے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سپین بارسلونا میں 16 اکتوبر کو پاکستانی بزنس اور سیاحت سے منسلک کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

حفیظ الرحمان دورہ اینڈوا کے دوران وہاں کی بین الاقوامی یونیورسٹیز اور قراقرم یونیورسٹی کے درمیان طلبہ اور ڈگریز کے تبادلوں کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔

غیرملکی دورے کے حوالے سے حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک میں گلگت بلتستان کے لیے سیاحت اور تعلیم کے لیے زیادہ سے زیادہ وہاں کے اداروں اور شہریوں کو جی بی سے آشنا کرانا کرانے کے علاوہ گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کو ان ممالک میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کے سپین میں موجود پاکستانی خاص کر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 16 اکتوبر کو پاکستانی قونصل خانے میں ہماری تقریبات میں شرکت کر سکتے ہیں اور اہم امور پر گفتگو بھی کی جا سکتی ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close