تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کے لئے خوشخبری،علاقے فائیو سٹار ہوٹل بنائے جائیں گے

صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں ان میں ایک اہم قدم یہ کہ جی بی میں تین ۵ اسٹار ہوٹل بنائے جائیں گے۔

علاقائی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا نے اعلان کیا ہے  کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے تین ۵ اسٹار ہوٹل بنائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان دنیا کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک ہے جہاں سالانہ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے خاطر خواہ انتظامات نہیں ہیں جس کی وجہ سیاحوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ایک جنت نظیر علاقہ ہے اگر حکومت پاکستان اس پر توجہ دے تو سالانہ کروڑوں ڈالر زرمبادلہ کما سکتا ہے۔

اس علاقے میں سیاحوں کی اہم ترین مشکلات ایک سڑکوں کی خستہ حالی، پلوں کا نہ ہونا  اور خاص کر بالائی علاقوں میں رہائش کے لئے مناسب انتظام کا نہ ہونا بتایا جاتاہے۔

سیاحوں کا شکوہ ہے کہ خود گلگت اور سکردو جیسے شہروں میں کوئی ۵ اسٹار ہوٹل نہیں ہے جس کی وجہ سے غیرملکی  سیاسی یا غیر سیاسی مہانوں کو رہائش کا سنگین مسئلہ رہتا ہے،ان تمام تر مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے  گلگت بلتستان کی محکمہ سیاحت سرمایہ کاروںکے ساتھ ایک مفاہمت پر دستخط کرنے جا رہی ہے جس کے تحت گلگت بلتستان میں تین فائیو سٹار ہوٹل قائم کئے جائیںگے۔

فدا خان کا مزید کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کے لئے ویلیج گیسٹ ہائوسز قائم کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

گلگت میں وزیر سیاحت نے صوبائی وزیر اطلاعات اقبال حسن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون اورانگزیب ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

 محکمہ سیاحت نے گلگت بلتستان کے تمام انٹری پوائنٹس،اسلام آباد ائیر پورٹ اورتمام اضلاع کے انٹری پوائنتس پر سیاحوںکو معلومات فراہم کرنے کے لیے انفارمیشن سنٹرز بھی قائم کئے ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close