تازہ ترین خبریںپاکستانگلگت بلتستان

بابوسر روڈ جزوی طور پر بحال

بابوسر روڈ کو جزوی طور پر چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔

شیعہ ان اسلام نے علاقائی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے بند ہونے والی بابوسر ہائے وے کو جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے۔

بابوسر کاغان روڈ 2اگست کو تھک لوشی،کھومل،گھوٹوم،کھن اور جل کے مقام پر تباہ کن سیلاب آنے سے بری طرح تباہ اور ٹریفک کیلئے بلاک ہوگئی تھی ،جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر تھک بابوسر میں پھنس کر رہ گئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہاوے آتھارٹی نے مشترکہ کوششوں سے روڈ کو عارضی طور پر ٹریفک کیلئے کھول دی ہے تاہم روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے میڈیا کو بتایا کہ بابوسر کاغان روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھک بابوسر میں پھنسی گاڑیوں ،مسافروں اور سیاحوں کو روڈ کھلتے ہی بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

انہوں کہا کہ گلگت بلتستان حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لاکر متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کررہی ہے۔

ادھر ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک روڈ مکمل بحال نہیں ہوتا مسافر اس روڈ پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ اے حکام سے بات ہوئی ہے جلد ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے بابوسر کاغان روڈ کی مکمل بحالی کیلئے بھاری مشنری کا استعمال کرے گی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close