تازہ ترین خبریں

یمنی فوج کے سعودی اتحادی افواج پر ہوش ربا حملے

یمنی فوج اور عوامی رضا کارفورسز آل سعود کے اتحادی افواج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

شیعہ ان اسلام:  العہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحاد کے کئی ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایاہے۔

العہد خبررساں ادارے نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے صوبے تعز اور یختل نامی علاقے میں موجود سعودی اتحاد کے فوجی کیمپوں پر کاتوشیا میزائل سے حملہ ہے۔

یمنی فوج نے سعودی اتحادی فوج کے کئی مراکز پر شدید گولہ باری کرکے مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔

سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے آل سعود کی ایک فوجی گاڑی پر حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

دوسری طرف یمنی فوج نے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم میں ایک ہوش ربا کارروائی کرکے متعدد آل سعود کے کرائے کے فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے یمنی سرکاری فوج کے حملوں کے جواب میں کئی رہائشی علاقوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی کرائے کے فوجیوں نے پچھلے چند گھنٹوں کے دوران ۱۴ مرتبہ حرض اور میدی نامی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

علاقائی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ آل سعود کے کرایے کی مسلح افراد نے الحجزی اور المخدرہ نامی علاقوں پر شدید شیلینگ اور بمباری کی ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک میں آل سعود کے اشاروں پر ناچنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close