تازہ ترین خبریں

17 فروری کو توہین اہلیبت(ع) پر سپاہ صحابہ کا ایک اور جلسہ، نواز حکومت کی حمایت حاصل!

شہداد کوٹ میں سندھ حکومت کی سرپرستی میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے ایک بار پھر تکفیری جلسہ کے اعلان پر عوام ڈسٹرک انتظامیہ کے خلاف سراپائے احتجاج ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ۳۰ جنوری 2016کو سندھ حکومت کی خصوصی اجازت پر کالعدم سپاہ صحابہ نے شہداد کوٹ میں جلسہ منعقد کیا تھا جس میں اشتعال انگیز تقاریر اور توہین اہلیبت علیہ السلام کی گئی،اس جلسہ کے بعد عوام نے احتجاج کیا تھا تاہم ایک بار پھر شہر کا امن خراب کرنے کے لئے ۱۷ فروری کو اس ملک کی دشمن جماعت نے جلسے کا اعلان کیا ہے جس کی سندھ حکومت کے وزیر نادر مگسی کی حمایت حاصل ہے۔

شہداد کوٹ کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کے وزیر نادر مگسی کی سرپرستی کالعدم سپاہ صحابہ کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور اس ملک دشمن جماعت کے خلاف کاروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ملک کی خفیہ ایجنسی آئی بی کے سربراہ آفتاب سلطان نے سینٹ میں اپنی بریفنگ کے دوران انکشاف کیا تھا کہ سپاہ صحابہ نامی تنظیم پاکستان میں داعش کی سب سے بڑی ہمدرد ہے، دوسری جانب گذشتہ روز ہی آرمی چیف نے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث سپاہ صحابہ کے دو دہشتگردوں کی سزا موت کے حکم نامے پر بھی دستخط کیئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ جماعت پاکستان دشمن جماعت ہے، لیکن سندھ حکومت کے وزیر کی جانب سے اس تنظیم کی سرپرستی پر سندھ حکومت کی خاموشی نیشنل ایکشن پلان کی اعلانیہ خلاف ورزی اور دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن سے غداری ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close