تازہ ترین خبریںدنیا

فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم


اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور غزہ کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کویت اور بولیویا کی درخواست پر غزہ کی صورتحال پر غور کیلیے سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا اور کشیدہ صورتحال سے نمٹنے اور اسرائیل کو بمباری سے روکنے کیلیے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مفلوج ہوچکی ہے اور کشیدگی ختم کرنے کی ذمے داری نبھانے سے قاصر ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ روز 7 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے باعث دو دن کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہوگئی اور 30 سے زائد زخمی ہیں۔

ادھر مصر نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی مصر کی ثالثی میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close