تازہ ترین خبریں

ترکی: مزید۳۲۴ افغان تارکین وطن ملک بدر

ترکی حکام نے مزید۳۲۴ افغان تارکین وطن ملک بدر کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ترکی حکام نے مزید۳۲۴ افغان تارکین وطن ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ترک حکام نے  6 ہزار 800 افغان تارکین وطن کو جبری طور پر ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق ان افغان مہاجرین کو متعلقہ صوبائی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

افغان وزارت امور پناہ گزین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک حکام نے افغان حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر ہزاروں افغان تارکین وطن کو جبری طور پر ملک بدر کردیاہے۔

انہوں نے ترک حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا افغانستان میں پہلے سے ہی لاکھوں شہری بے گھر ہیں ایسی حالت میں افغانوں کو ملک بدر کرنا درست نہیں ہے۔

ان کے مطابق افغانستان میں سلامتی کی صورتحال نازک ہے، اس لیے افغان مہاجرین کو ملک بدر نہیں کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ترک حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کی خاطر افغان تارکین وطن کا انخلا نا گزیر ہوچکا ہے۔

افغانستان کی وزارت براے مہاجرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یورپ سے 10ہزار افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں لاکھوں افغان تارکین وطن آباد ہیں اور پاکستانی حکام افغان حکومت سے مہاجرین کی باعزت واپسی میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close