تازہ ترین خبریں

افغانستان میں دہشتگرد تنظیم داعش کے نئے ریڈیو سٹیشن کا آغاز

داعش کے جنگجوؤں نے اپنی تنظیم میں بھرتیاں بڑھانے کے لیے ایک نئے ریڈیو سٹیشن کا آغاز کیا ہے
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے تنظیم میں مزید بھرتیوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش میں ملک کی مشرق میں ایک ریڈیو سٹیشن کا آغاز کیا ہے۔
صوبہ ننگرہار میں مقامی کونسل کے ارکان کا کہنا ہے کے دولت اسلامیہ ایک ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے ذریعے اپنی نشریات جاری کر رہی ہے اور پورے علاقے میں سنائی دے رہی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شدت پسند تنظیم اپنی نشریات میں حکومت مخالف بیان جاری کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھرتی ہونے پر زور دے رہی ہے۔
داعش مشرقی افغانستان کے اُن علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر کے زور پکڑ رہی ہے جو ایک وقت میں طالبان کے زیر قبضہ علاقے تھے۔
بی بی سی کی پشتو سروس کے مطابق داعش کی ریڈیو نشریات شام میں دو گھنٹوں کے لیے صوبوں کنڑ اور ننگرہار کے کچھ حصوں میں سنی جا سکتی ہے۔
پشتو سروس کے مطابق اپنی نشریات میں داعش کے جنگجو مذہبی گیت گانے کے ساتھ ساتھ اپنے ایجنڈے کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close