ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

عباس موسوی ایرانی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک حکم میں عباس موسوی کو ایرانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کی تجویز اور صدر حسن روحانی کی منظوری کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کو فرانس میں ایران کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔
وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے بہرام قاسمی کی جگہ عباس موسوی کو ایرانی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر کردیا ہے۔
بہرام قاسمی گذشتہ دو سال سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ اس سے قبل اسپین، اٹلی اور ایئر لینڈ میں ایران کے تام الاختیار سفیر رہ چکے ہیں ۔ بہرام قاسمی مغربی یورپ کے ڈآئریکٹر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close