تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان میں اسلام کا نفاذ متحدہ مجلس عمل کا مشن ہے، علامہ عارف واحدی

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شناخت کلمہ طیبہ، اسلام اور قرآن ہے اور یہی اسلامی شناخت ایم ایم اے کا منشور ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام کا نفاذ متحدہ مجلس عمل کا مشن ہے، جس سے لادین اور لبرل قوتیں گھبرا کر پروپیگنڈا کررہی ہیں مگر ہم اتحاد امت اور خدمت عوام کا جذبہ لے کرنکلے ہیں، پرعزم ہیں اور انشااللہ ایم ایم اے آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی رکن جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل پانچ رکنی مرکزی کمیٹی نے تنظیم سازی کے سلسلے میں چاروں صوبوں کا دورہ مکمل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا پہلا عظیم الشان قومی ورکرزکنونشن 2 مئی کو اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں وہ خود،لیاقت بلوچ،مولانا غفور حیدری اور دیگر ارکان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی کمیٹی نے ضلع اسلام آباد اور ضلع راولپنڈی کے تمام جماعتوں کے تنظیمی عہدیداران کے اجلاس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے-

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close