تازہ ترین خبریں

داعش کے بارے میں پاکستانی خفیہ تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خفیہ تحقیقاتی ادارے آئی بی کے سربراہ آفتاب سلطان نے سینیٹ کی داخلہ امور کی کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تنظیمیں بعض مسلح گروہ دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا ساتھ دے رہی ہیں۔

اگرچہ حکومت پاکستان اب تک اس بات سے انکار کر رہی تھی کہ ملک میں د اعش کا کوئی اثر ہے لیکن آئی بی کے سربراہ آفتاب سلطان نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ آئی بی نے پاکستان کے اندر داعش کے ایک بڑے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیگر دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں طالبان گروہ اب بھی سب سے بڑا دہشت گرد گروہ ہے تاہم آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں اس گروہ کو کافی حد تک کمزور کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو پاکستان کے اخـبارات اور جرائد نے بھی لکھا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے داعش کے عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں داعش کی سرگرم موجودگی کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close