تازہ ترین خبریںپاکستان

عازمین حج کے لئے کوئٹہ سے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان


وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اعلان کیا ہے کہ عازمین حج کے لئے اس سال کوئٹہ سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت عازمین حج کی سہولیات کے لئے پرعزم ہے۔
کوئٹہ میں حج 2019ء کے حوالے سے میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ عازمین حج حجاز مقدس میں اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں حج پر جانے والوں کا فرض ہے کہ منظم رہیں اور سعودی قوانین کی پاسداری کریں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ وزارت مذہبی امور کا پیغام حجاج تک پہنچائیں بلوچستان کے حجاج کو درپیش مشکلات کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے مذہبی امور کےمتعلقہ کو ہدایت کی کہ وہ حاجیوں کو درپیش مشکلات اور انہیں سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کریں تاکہ امسال حجاج بہتر طریقے سے حج کی سعادت حاصل کریں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close