تازہ ترین خبریں

حضرت سیدہ زینب ؑ بنت حضرت امام علی علیہ السلام پر خودکش حملے کی شدید مذمت

رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ روز شام کے دارالحکومت دمشق میں روضہ مبارکہ نواسی رسول اکرم ؐ حضرت سیدہ زینب ؑ بنت حضرت امام علی علیہ السلام پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت و تسلیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ روضہ مقدسہ نواسی رسول اکرمؐ حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا پر حملہ شکست خوردہ، تنگ نظر، ڈرپوک اور تمام اخلاقیات و سماجیات سے عاری دشمن کی کارستانی ہے۔ اس سے قبل بھی شام اور عراق میں انبیاء کرام ؑ ، اصحاب عظامؓ اور دیگر مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملہ آور ہو کر دشمن اپنے مذموم عزائم اور اسلام دشمنی کا اظہار کرچکا ہے۔ جس سے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ لہذا عالم اسلام اس اسلام دشمن، انسان دشمن اور ظالمانہ سوچ کو روکنے کیلئے متحد و متفق ہو کر اقدامات کرے۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ آستان نواسی پیغمبر اکرمؐ حضرت سیدہ زینب ؑ تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث، آمریت و ملوکیت اور ظلم و جبروت کے خلاف ایک چمکتا ہوا مینار ہے، جو دنیا کو اپنی روشنی سے ہمیشہ منور کرتا رہے گا۔ دشمن کی یہ مذموم کارروائی کسی بھی مکتب یا مسلک کی طرف سے نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ لہذا مسلمان آپس میں باہمی رواداری، اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کو فروغ دیکر اسلام دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں اور حکومت پاکستان مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے اپنا اخلاقی اور سفارتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پاکستان بھر کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرے، تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی تشویش کا ازالہ ہوسکے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close