تازہ ترین خبریں

داعش کی پاکستان آمد کو روکنے کے لئے مدارس اور مذہبی گھرانوں کی نگرانی شروع

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے پاکستان میں داخلے کو روکنے کے لئے کالجز، یونیورسٹیوں، خواتین کے ہاسٹلز پر بھی نظر رکھنے اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے پاکستان میں داخلے کو روکنے کیلیے خفیہ ایجنسیوں نے راز داری کے ساتھ الہدی سمیت خواتین کے مدارس اور دیگر دینی درسگاہوں، کالجز، یونیورسٹیوں، خواتین کے ہاسٹلز اور مذہبی گھرانوں کی نگرانی شروع کردی ہے اور ان کا باقاعدہ ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق داعش میں شامل ہونے کیلیے مذہبی گھرانوں کی خواتین اور بچوں کی شام روانگی کی تصدیق ہونے کے بعد مذہبی شخصیات کی نقل و حرکت بھی مانیٹر کی جارہی ہے۔ داعش کے پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات پر سرکاری شخصیات سمیت عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی خاطر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام خفیہ معلومات کو میڈیا سے انتہائی پوشیدہ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close