تازہ ترین خبریں

بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے جاری

بحرین میں بحرینی انقلابی تحریک کے جوانوں نے شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور آل خلیفہ کے خلاف سخت مظاہرے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بحرین میں بحرینی انقلابی تحریک کے جوانوں نے شیخ عیسی قاسم کی حمایت  اور آل خلیفہ کے خلاف سخت مظاہرے کئے ہیں۔

آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز نے بحرین کے مظلوم و نہتے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور ربر کی گولیاں چلائیں۔

بحرینی ذرائع کے مطابق آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز نےبحرین کے علاقوں ابوصبیع اورالشاوخوره  میں پر امن احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغی اور چھرے والی گنوں سے ان پر فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اہلکار مظاہروں کو روکنے کے لئے بےدریغ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل برسا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بحرین کی انقلابی تحریک نے چودہ فروری کو ملک گیر احتجاج کی اپیل کی تھی جس کا عوام نے بھر پور خیر مقدم کیا۔ قابل ذکر ہے کہ چودہ فروری بحرین میں عوامی انقلابی تحریک کی ساتویں سالگرہ تھی۔

خیال رہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر کے ان کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close