تازہ ترین خبریں

زائرین کے لئے کراچی سے ایران تک بحری سروس شروع کرنے کا احتمال

وفاقی حکومت نے زائرین کیلئے کراچی سے ایران کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحری سروس شروع کرنے کا مقصد زمینی راستوں پر ہونے والی دہشتگردی سے زائرین کو محفوظ رکھنا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیری سروس وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی جا رہی ہے، فیری سروس کراچی بندرگاہ سے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ تک چلائی جائے گی، اور اسے اگلے سال مئی میں شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے ایران جانے اور آنے والی زائرین کی بسوں پر حملے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، اور دہشتگرد زائرین کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close