تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں سخت سردی اور گیس کے بحران سے شہری مشکلات کا شکار

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں ان دنوں سردی کا راج اور گیس بحران کی وجہ سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

تسکین نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اکثر علاقوں شدید سردی ہے جس کی وجہ سے کراچی ، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے

گیس کے بحران سے کمرشل اورگھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملک کےمختلف شہروں میں گیس بحران مزید شدت اختیارکرگیا ہے اور کئی علاقوں میں کمرشل اور گھریلو صارفین گیس سےمکمل محروم ہیں جس کے باعث شہریوں کے لیے کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

سرد علاقوں میں گیس کی بندش کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے، گھروں میں چولہا جلانا، گیس ہیٹر  اور گیزر  چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

ادھرگلگت بلتستان میں سخت سردی کے باعث شہری مہنگی لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں جب کہ کوئٹہ میں بھی سخت موسم میں گیس لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اندرون سندھ میں گیس بحران کی وجہ سے صنعتوں میں کام بھی متاثر ہوا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close