اسلامی بیداریدنیا

آیت اللہ سستانی نے حشد الشعبی پر امریکی حملے کی مذمت کی


مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سستانی نے عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی پرامریکی خونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید علی سستانی اور دیگر مراجع نے عراقی رضاکارفورس پر امریکی وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

آیت اللہ سید علی سستانی نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق میں غیرملکی مداخلتوں کے روک تھام کے لئے فوری طور پراقدامات کئے جائیں۔

آیت اللہ سستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بغداد سرکاری سطح پر امریکی حملے کے خلاف ردعمل کا اظہار اور اس قسم کے وحشیانہ حملوں کے روک تھام کے لئے فوری اقدامات کرے۔

آیت اللہ سستانی نے حشد الشعبی پر خونی حملے کی مذّمت کرتے ہوئے کہا ہے امریکا عراق کے داخلی امورمیں دخالت سے باز رہے۔

آیت اللہ بشیرنجفی اور دیگر مراجع نے بھی امریکی وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور بغداد حکومت سے سرکاری سطح پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف لبنان کی عالمی شہرت یافتہ اسلامی مزاحتمی تحریک کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کو حشد الشعبی پرحملے کا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔

 حزب اللہ لبنان نے عراق کی رضاکار فورس پر امریکہ کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو حشد الشعبی پر حملے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں حشد الشعبی پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر امریکی حملے عراقی حاکمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے حشد الشعبی کے مراکزپر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close