تازہ ترین خبریںخبریں

پرویز مشرف کی سزائے موت پر رحم کی اپیل صدر پاکستان کو ارسال

سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت پر رحم کی اپیل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اسلام نیوز کے مطابق رحم کی اپیل ایڈووکیٹ شاہ جہان خان نے ارسال کی جس میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر کو غیرقانونی طریقے سے سزا دی اور انہیں شفاف کا ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔

اپیل میں لکھا ہے کہ پرویز مشرف اس وقت علیل ہیں، اس دوران اگر سزا پر عمل در آمد ہوا تو یہ بدنما داغ ہوگا۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت صدر کے پاس اختیار ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا کو معطل کر سکتے ہیں۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کی ملک و قوم کی خدمات کے عوض عدالتی سزاپر عمل درآمد روکا جائے۔ رحم کی اپیل پر فیصلہ دیتے ہوئے سزا پر عمل در امد روکا جائے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close