تازہ ترین خبریںخبریں

حکومت کا مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پرویز مشرف کو سزا سنانے والے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خصوصی عدالت کے جج اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قانونی ٹیم نے کہا کہ خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ غیر قانونی، غیر شرعی اور غیر انسانی ہے، پرویز مشرف کو ڈی چوک پر لٹکانے کے جملے قانونی حدود کو پھلانگ کر لکھے گئے ہیں۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس بنانے کی ذمہ داری شہزاد اکبر کو سونپ دی وہ اٹارنی جنرل انور منصور اور وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی مشاورت سے ریفرنس تیار کریں گے بعدازاں  سپریم جوڈیشل کونسل کو یہ ریفرنس صدر مملکت کی جانب سے بھجوایا جائے گا جسے 36 گھنٹے میں ارسال کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ ملک میں انارکی، افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش ہے، حکومت ملک میں عدم استحکام اور اداروں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دے گی، تفصیلی فیصلے پر وزیر قانون فروغ نسیم حکومتی ردعمل تیار کریں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close