تازہ ترین خبریںدنیا

امریکا نے شام سے 1000 فوجی اہلکار عراق منتقل کردیے

امریکی وزیردفاع کا کہناہے کہ شام سے ایک ہزار فوجی اہلکار عراق منتقل کردیے گئے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیردفاع مارک اسپر کا کہناہے کہ شام کے مختلف علاقوں سے انخلاء کے بعد ایک ہزار اہلکاروں کو عراق میں تعیینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی وزیردفاع نے کہا کہ امریکی فوجی عراق میں شدت پسند تنطیم دولت اسلامیہ سے لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی مغربی عراق میں تعیینات کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا عراق اور شام میں داعشی دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔ امریکی حکام پر الزام ہے کہ وہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کےخلاف جنگ کے بہانے طویل مدت تک رہنا چاہتا ہے۔
عراقیوں شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکام عراق میں تکفیری دہشت گردوں کی معاونت کرتے رہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close