تازہ ترین خبریںپاکستانکشمیر

کشمیری عوام بدستور گھروں میں محصور


بھارتی فوج نے کشمیریوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل کردیا ہے، وادی میں کھانے پینے کی چیزوں، ادویات اور دیگر ضرورت کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

مودی سرکاری کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 76ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، وادی میں اسکول ، کالج اور تجارتی مراکز بھی بند پڑے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم وجبر کا آج 76واں روز ہے،ذرائع نقل وحمل اور ہر طرح کے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 2 ماہ سے کشمیریوں کو نمازجمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بازو پر کالی پٹی باندھی،5 منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر دوپہر تین بجے ملک بھر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے سائرن بجائے گئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close