تازہ ترین خبریںپاکستان

ریاست مدینہ کے ماڈل پر پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانا چاہتا ہوں، وزیراعظم کو ایک


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’میں ریاست مدینہ کے ماڈل پر پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانا چاہتا ہوں اور یہی میری زندگی کا مقصد ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ’ آزادی مارچ ‘ سے پریشان نہیں اور جے یو آئی (ف) ایک ہفتے کے لیے بھی دھرنا جاری رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
حکومتی اداروں اور اعلیٰ عہدوں پر موجود علما و مشائخ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے تجویز کردہ مارچ سے کسی دباؤ کا شکار نہیں ہیں۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے علما میں اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی)، متحدہ علما بورڈ، پنجاب اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شامل تھے۔
اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کے احتجاجی مارچ سے متعلق حمایت کے لیے نہیں بلایا گیا، میں نے کئی احتجاج دیکھے ہیں اور یہاں تک کہ 126 روز تک جاری رہنے والے دھرنے کی قیادت بھی کی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد ’ریاست مدینہ کی حقیقی نوعیت پر تبادلہ خیال ‘ کرنا تھا۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘وہ سابق حکمرانوں کی طرح سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کا نام استعمال نہیں کررہے‘۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ملک میں اتحاد اور ہم آہنگی پیدا کرنے خاص طور پر جن مسائل کا قوم کو سامنا ہے اس میں علمائے کرام کا خاص کردار ہے‘، میں مذہبی علما سے رہنمائی حاصل کرنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں ان سے معاونت چاہی ہے تاکہ حکومت اپنے مقاصد حاصل کرسکے۔
اس موقع پر عمران خان نے ملک کے دور دراز علاقوں اور معاشرے کے کمزور طبقوں میں تعلیم پھیلانے میں مدارس کے کردار کو سراہا۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’نظام تعلیم اور نصاب میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس میں مذہبی علما کا تعاون انتہائی ضروری ہے‘۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایران اور سعودی عرب کے دوروں سے متعلق بھی علما کو اعتماد میں لیا۔
دورے کے مثبت نتائج سے متعلق اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم دو مسلمان ممالک کے دوران کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں‘۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close