ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

اربعین حسینی؛ ایرانی سرحد کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، متعدد دہشت گرد گرفتار


اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکیورٹی فورسزنے چذابہ بارڈر کے قریب دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیاہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اینٹلی جنس کے وزیر سید محمود علوی کا کہنا اربعین حسینی کے موقع پر عراقی سرحد سے قریب دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا اور زائرین کے تحفظ کے لئے مزید سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے صوبہ خوزستان میں اب تک زائرین کے کاروان کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کئے گئے دو بم ناکارہ بنائے گئے ہیں۔

علوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری قسم کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھرسے کروڑوں زائرین عراق پہنچ پہنچ رہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close