تازہ ترین خبریںپاکستان

ایل او سی کے قریب ہزاروں کشمیریوں کا دھرنا جاری

آزاد کشمیر کےعلاقے چکوٹھی میں سرکاری اسکول کے قریب جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا دھرنا بدستور جاری ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آزاد کشمیر میں چکوٹھی کے قریب ایل او سی عبور کرنے کے خواہش مند کشمیریوں کا دھرنا جاری ہے۔
ہزاروں کشمیری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قید میں موجود اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کے لیے انتہائی پرجوش ہیں اور ہر قیمت پہ کنٹرول لائن پار کرنے پہ مصر ہیں۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے نافذ کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مظاہرین نے بارش اور شدید سردی میں شاہراہ سرینگر پر رات گزاری تاہم سخت موسم بھی ان کے ارادوں میں کمی نہ کر سکا۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے نافذ کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
دھرنا قائدین کا کہنا ہے کہ راستے سے رکاوٹیں ہٹا کر ہمیں سیز فائر لائن عبور کرنے دی جائے، راستہ ملنے تک سکول کے مقام پر ہی دھرنا دیا جائے گا۔
مارچ میں شامل شرکا نے کشمیریوں کی آزادی کے حق میں بینرز، کشمیر کے پرچم، جے کے ایل ایف رہنماؤں یاسین ملک اور دیگر کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں محصور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ایل او سی کو عبور کریں گے کیونکہ اقوام متحدہ ہمیں سیز فائر لائن عبور کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
ادھر مظاہرین کو قابو کرنے اور ایل او سی پار کرنے سے روکنے کےلیے پولیس کی بھاری نفری اردگرد کی پہاڑیوں پر مورچے سنبھالے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایل او سی پار کرنے سے بھارت کو بہانہ مل جائےگا اور وہ دنیا کو باور کرانے کی کوشش کرے گا کہ پاکستان سے دہشت گرد آئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close