تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس


بھارتی در اندازی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے،اجلاس کے بعد پارلیمانی لیڈرز کو بریفنگ دی جائے گی ۔
مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ اعلیٰ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر حکام شریک ہیں۔
اجلاس میں کمانڈ اتھارٹی کے ممبر وزراء، ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ایس پی ڈی بھی شریک ہی.
اجلاس میں ملکی سلامتی اور جوہری صلاحیت سے متعلق امور زیر غور، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی کے واقعہ کے بعد کی صورتحال پر غور ہو گا۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ جوابی کارروائی کے لیے وقت اور جگہ کا تعین پاکستان خود کرے گا۔
ادارے کے ارکان میں وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف شامل ہیں۔ ڈائر یکٹر جنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن ادارے کے سیکریٹری ہیں۔
یاد رہے کہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جارحیت پر میڈیا بریفنگ کے بعد غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا تھا کہ اب بھارت پاک فوج کے سرپرائز کا انتظار کرے، بھارت کو اس حرکت پر پہلے گندا کریں گے پھر ذمہ دارانہ جواب دیں گے۔
واضح رہےملک کے جوہری اسلحے اور میزائل سسٹم کے آپریشنل کمان اور کنٹرول کی نگرانی کرنے پر مامور ادارہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) وہ اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ ہے جو ادارے کے ماتحت سیکورٹی اہلکاروں کو اسلحہ رکھنے اور انہیں استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close