تازہ ترین خبریںدنیا

نائجیریا میں سیکیورٹی فورسزکی عزاداروں پر فائرنگ، متعدد شہید


نائجیریا میں اسرائیل اور آل سعود کے حمایت یافتہ سیکیورٹی فورسز نے نہتے عزاداروں پر فائرنگ کرکے درجنوں عاشقان امام حسین علیہ السلام کو خاک وخوں میں غلطاں کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یوم عاشورہ کے جلوس پرہونے والے حملے میں کم سے کم 12 عزادار شہید اور دسیوں دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
لبنان کی اسلامی مزاحتمی تحریک حزب اللہ نے نہتے عزاداروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا نائجیریا کی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب نائجیریا میں عزاداروں پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملے کئے ہوں – 13 دسمبر 2015 میں بھی نائجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں امام بارگاہ اور عزاداروں پر حملہ کیا تھا جس میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے- اس حملے میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی زخمی جبکہ ان کے 3 بیٹے شہید ہوئے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close