تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان: شدید بارش اور سیلاب کے باعث 138افراد جاں بحق


افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 138افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث اب تک 138افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغانستان کے صوبہ ہرات کے پانچ اضلاع میں شدید سیلاب سے کم از کم 138 ہوگئے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 38افراد لاپتہ ہیں، ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔سینکڑوں رہائشی مکانات’ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور سینکڑوں مویشی بھی سیلاب کی نذر ہوگئے۔
واضح رہے کہ ادھر ہرات’ قندھار ہائی وے کے بعض حصے شدید سیلاب سے تباہ ہونے کے بعد ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔
افغان حکومت کے اعلی اہلکار «محمدقاسم حیدری» کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے 138 افراد جاں بحق اور 38 لاپتہ ہیں جبکہ 61 شدید زخمی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ تباہ کن سیلاب سے 4ہزار647 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 5 ہزار 924 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی امداد رسانی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی بین الاقوامی برادری کی طرف سے کچھ ملاہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر امداد رسانی نہ کی گئی تو ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ ایران، افغانستان اور پاکستان کے مختلف علاقے سیلاب کے زد میں ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close