تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی عزاداروں پر فائرنگ، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے محرم الحرام کے جلوس پر پیلٹ گنز اور شیلنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں عزادار زخمی ہوگئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے محرم الحرام کے جلوس پر پیلٹ گنز اور شیلنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں عزادار زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے کرفیو کو آج 35 روز گزر چکے ہیں، مودی حکومت نے کشمیریوں سے نہ صرف حق خودارادیت کو چھین لیا ہے بلکہ کشمیریوں کی مذہبی آزادی کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں محرم الحرام کی مناسبت سے نکلنے والے تمام جلوسوں پر پابندی لگا رکھی ہے جب کہ سری نگرمیں ماتمی جلوس پر آنسو گیس، پیلٹ گنز اور لاٹھی چارج کرکے کئی عزاداروں کو زخمی کردیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close