تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ بھارت جان بوجھ کر آزاد کشمیرکے غیرمسلح شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مقبوضہ کشمیرکے معصوم شہریوں پرظلم وستم ڈھائے جارہے ہیں، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج وزیر اعظم اورآرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا. دورہ یوم دفاع وشہدا پرکشمیریوں سے یک جہتی کے لیے تھا.
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت پران کے ساتھ کھڑا ہے، ہماری کوششیں بھارت کا سفاک چہرہ سامنے لانے کے لئے ہیں، مسلح افواج ہرخطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے. بھارت کی ہر مہم جوئی کا جواب دیا جائے گا.
اس موقع پر وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی، پرویز خٹک اورچیئرمین کشمیرکمیٹی فخرامام وزیر اعظم کے ہمراہ تھے. آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرا عظم کو ایل اوسی کی تازہ صورت حال سےآگاہ کیا گیا.
اس موقع پر انہوں نے بھارتی گولہ باری سے متاثرہ مقامی شہریوں سےبھی بات کی، وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ، زخمیوں سے بات چیت میں، ان کی حوصلہ افزائی کی، ساتھ ہی ایل اوسی پرتعینات جوانوں، افسروں کے بلند حوصلے اور عزم کوسراہا.

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close