اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیا

بحرینی علماء کی عزاداروں پرحملے کی شدید مذمت


بحرین کے علماء نے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر کئے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے حکومت آل سعود کی خشنودی کے لئے اس قسم کی حرکتیں کررہی ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی ”جمعیت الوفاق” کا کہنا ہے کہ حسینی عزاداروں پر بحرینی سیکورٹی اہلکاروں کے حملے بحرینیوں کی دینی آزادی اور شہری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بحرین میں تحریک عاشورہ کے یادگار بینرز اور علم پاک کی بے حرمتی کر کے ان مسلمانوں کے جذبات و احساساہت کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے جو نواسہ رسولۖ اور آپ کے اصحاب باوفا کا غم منا کر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ
آل خلیفہ حکومت کے سیکیورٹی اہلکاروں گزشتہ ہفتے المالکیہ کے علاقے میں حسینی عزاداروں کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔
بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے سترہ، الدراز اور العکر کے علاقوں میں بھی عزاخانوں اور عزاداروں پر حملہ کیا اور تحریک عاشورہ کے بینرز اور علم پاک کی بے حرمتی کی تھی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close