تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

مشرف کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور


انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عدالت نے درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سنگین غداری کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل سنگین غداری کیس کی سماعت سے محض 2 دن پہلےسابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہوں نے طبی بنیادوں پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ پرویز مشرف کا علاج جاری ہے، وہ بیماری کے باعث سفر نہیں کر سکتے، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے جمع کرائی گئی نئی درخواست میں سماعت طبی بنیادوں پر ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close