اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںپاکستان

حکومت مجالس و جلوس عزاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے،مولانا عون نقوی


ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ حکومت مجالس و جلوس عزاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں ،مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے کہا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر محرم کو پر امن بنانے میں مدد کریں ،گلستان جوہر میں اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں اور مرکزی مجالس و جلوس عزاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے حکومت اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ نواسہ رسول ص امام حسین علیہ السلام سے منسوب ہے لہٰذا ایثار و قربانی ،صبر و تحمل اور وحدانیت کے پیغام کو عام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ادارے اپنے اپنے ذرائع استعمال کر کے دین کے پیغام کی تشہیر کریں ،اجلاس سے حکیم محمد احمد زیدی،علامہ سخاوت حیدری، علامہ اظہر حسین نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close