اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںپاکستان

علامہ رضی جعفرنقوی جعفریہ الائنس پاکستان کا صدر منتخب

جعفریہ الائنس پاکستان میں شامل تمام تنظیموں کے نمائندگان نے علامہ رضی جعفر نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا صدر منتخب کرلیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کی سپر یم کونسل کا اہم اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی میں منعقد ہواجس میں جعفریہ الائنس پاکستان میں شامل تمام تنظیموں کے نمائندگان نےشرکت کی اور تمام شخصیات نے مشترکہ طور پرعلامہ سید رضی جعفر نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا صدر منتخب کیا۔
علامہ سید رضی جعفرنقوی کا کہنا تھا علامہ عباس کمیلی کے انتقال کے بعد ملت اسلامیہ ایسے محسن سے محروم ہوگئی جواتحاد بین المسلمین ہی نہیں اتحاد بین المذاہب کے بھی علمبرار تھے۔
انہوں نے پاکستان کے مختلف طبقات کو ایک اکائی کی صورت میں جمع کر رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میری بھی پوری کوشش ہوگی کہ علامہ عباس کمیلی صاحب کا اتحاد بین المسلمین کا جو مشن تھا اُس کو بھرپور انداز میں جاری رکھ سکوں تمام ملی تنظیموں، اداروں اور مقتدرشخصیات نے مجھ پرجو اعتماد کیا میں اُن کا بھی شکر گزار ہوں علامہ رضی جعفر نقوی کا مزید کہنا تھا علامہ عباس کمیلی نے جو کابینہ اپنی زندگی میں ترتیب دی تھی وہ اسی طرح اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتی رہے گی۔
جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل اور کابینہ نے رضی جعفر نقوی کو جعفر یہ الائنس کا صدر نامزد ہونے پرمبارکباد پیش کی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close