تازہ ترین خبریںپاکستان

عید الاضحیٰ کے موقع پرصدرِپاکستان اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام


پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عید الاضحی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کا دن حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کر تا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے اپنے لخت جگرکو قربانی کے لیے پیش کیا، اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ اسلام کا عمل مسلمانوں کے لیےعبادت قرار دیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں عیدالاضحیٰ سے وابستہ قربانی کے فلسفے اور اہمیت کو سمجھنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ قربانی کی عظمت کو اُجاگر کرنے کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے تاہم آج کے دن اس کی اہمیت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پروزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں اہل وطن کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ آپ کی زندگیوں میں خوشی کے مواقع بار بارآتے رہیں۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ اسلام اور حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی تسلیم ورضا کی یادگار ہے، آج کے دن عظیم شخصیات نے اطاعت وایثارکی لازوال مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، پاکستان معاشی اور معاشرتی مشکلات کے دورسے گزر رہا ہے، قوم کو اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں تعاون کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، جہاں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنے جانور قربان کررہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close