اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیا

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت پر شیعیان حیدرکرار سوگوار

آج پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھر کے شیعیان حیدر کرار فرزند رسول اکرم حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔
امام محمد باقر علیہ السلام یکم رجب المرجب ستاون ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور7ذی الحجہ ایک سو چودہ ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں شہادت کے درجے پرفائز ہوئے۔
واضح رہے کہ رسول اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کی پیدائش سے قبل ہی اپنے خاص صحابی جناب جابر ابن عبداللہ انصاری کو آپ کی ولادت باسعادت کی نوید دیتے ہوئے آپ کو باقر کا لقب دیا تھا۔
آج حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے پاکستان اور ایران کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے علماء و ذاکرین خطاب کرتے ہوئے امام باقر علیہ السلام کی حیات طیبہ روشنی ڈالی۔
حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام نے اپنے والد بزرگوار حضرت امام علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے بعد انیس سال دس مہینے تک مسلمانوں کی امامت و رہبری کا فریضہ انجام دیا۔
شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے چھوٹے بڑے شہروں خاص کر مشہد مقدس اور قم المقدسہ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ اقدس میں مجالس عزا معنقد کی گئیں جس میں بڑی تعداد میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے زائرین بھی شریک رہے۔
امام محمد باقر علیہ السلام کو اموی خلیفہ ہشام بن عبدالملک نے زہر دے کر شہید کیا۔
حضرت محمد باقر، حضرت زین العابدین کے فرزند اور اہل تشیع کے پانچویں امام ہیں. آپ کا نام اپنے جد بزرگوار حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام پر محمد تھا اور باقر لقب۔ اسی وجہ سے امام محمد باقر علیہ السّلام کے نام سے مشہور ہوئے۔
بارہ اماموں میں سے یہ آپ ہی کو خصوصیت تھی کہ آپ کا سلسلہ نسب ماں اور باپ دونوں طرف حضرت رسول خدا تک پہنچتا ہے۔
دادا آپ کے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السّلام تھے جو حضرت رسول خدا محمد مصطفےٰ کے چھوٹے نواسے تھے اور والدہ آپ کی ام عبد اللہ فاطمہ علیہ السّلام حضرت امام حسن علیہ السّلام کی صاحبزادی تھیں جو حضرت رسول کے بڑے نواسے تھے۔
اس طرح حضرت امام محمد باقر علیہ السلام رسول کے بلند کمالات اور علی علیہ السّلام و فاطمہ کی نسل کے پاک خصوصیات کے باپ اور ماں دونوں سے وارث ہوئے۔
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام اپنے دور کی عظیم الشان علمی شخصیت اور ہر لحاظ سے رسول اسلام (ص) کے جانشین و وارث تھے، جب بھی ہاشمیوں کے علم و تقوی اور شجاعت و سخاوت کا ذکر ہوتا، لوگ آپ کا نام لیتے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close