تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت جاری مزید ۲ مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیرکے علاقے پلوامہ میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیا۔
کشمیری ذرائع کے حوالے سےبتایا ہےکہ، بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع کپواڑہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کپواڑا کے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 2 مذہبی شخصیات کو حراست میں لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے 19 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری ماؤں کو دھمکی دی تھی کہ اگر اُن کے بچوں نے بھارتی فوج کے آگے سرینڈر نہ کیا تو انہیں مار دیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو آپریشن کرکے مارا جاچکا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close