تازہ ترین خبریں

بھارت اور صہیونی حکومت کے درمیان 9 اہم معاہدوں پر دستخط

بھارت اور اسرائیل کے وزرائے اعظم  نے سائبر سکیورٹی، سائنس و ٹیکنا لوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس سمیت 9 معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

بھارتی  ذرائع کا کہنا ہے کہ  بھارت اور اسرائیل کے وزراء اعظم نے سائبر سکیورٹی، سائنس و ٹیکنا لوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس سمیت 9 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

واضح رہے کہ دوروز قبل صہیونی وزیر اعظم  نیتن یاہو 130 رکنی اعلیٰ حکام کے وفد کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر بھارت  پہنچے ہیں۔

نیتن یاہوکے دورہ بھارت کو تاریخی قرار دیا جارہا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دفاع کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بھی فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان سائبر سکیورٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس، سولر تھرمل انرجی، خلائی ٹیکنالوجی اور ہومیوپیتھک ادویہ سازی کے 9 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

ہندوستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم اپنے حالیہ دورے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کا دورہ بھی کریں گے، وہ اس کے علاوہ ممبئی، حیدرآباد دکن اور آگرہ بھی جائیں گے۔

خیال رہے کہ صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا یہ پہلا دورہ ہندوستان ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

صہیونی وزیراعظم کے دورہ ہندوستان کے خلاف ہندوستان کے کئی شہروں شدید مظاہرے کئے جارہے ہیں اور مظاہرین نے مودی اور نیتن یاہو کے پتلوں سمیت اسرائیل کا پرچم بھی  نذر آتش کیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close