تازہ ترین خبریں

امارتی سرمایہ کار، امریکا خطرے کے دہانے پر

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بڑے سرمایہ کار اورکاروباری گروپ الخبطور (اے ایچ جی) کے سربراہ خلاف الخبطور نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بن جانے کی صورت میں امریکا میں اپنی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ کر اپنا سرمایہ واپس لے آنے کا اعلان کیاہے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ایسے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کر سکتا جہاں اس کو خوش آمدید نہ کہا جائے ایسے میں اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنتے ہیں تو ان کی مسلم مخالف پالیسی کے باعث متحدہ عرب امارات اپنا سرمایہ باہر نکالنے میں پہلا ملک ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نئے سال میں امریکا اور یورپ میں ہوسپیٹلیٹی سیکٹر میں دو ارب درہم (تقریباً545ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے ۔ متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم 2014ء میں 25بلین ڈالر تک آچکا تھا اور اگر ہم امریکا سے اپنا سرمایہ واپس نکالیں گے تو امریکا خطرے کے دہانے پر آجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ بات سمجھنی چاہتے کہ داعش ، القاعدہ اور تکفیری وہابی والے مسلمان نہیں ہیں وہ صرف اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close