تازہ ترین خبریںدنیا

یوم شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے دینا بھرمیں عزاداری اور جلوس

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔

عزاداری کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں جاری ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں امام ہشتم کے روضہ مبارک پر ہزاروں زائرین کا اجتماع ہے۔

کربلائے معلی نجف اشرف اور کاظمین و سامرا میں امام زین العابدین کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری اور جلوس نکالے جارہے ہیں، جس میں عراق اور دنیا کے مختلف ملکوں کے لاکھوں زائرین اور عاشقان اہلبیت شریک ہیں۔

حضرت امام سجاد علیہ السلام نےعاشورا کے بعد حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم تحریک کی سنگین ذمہ داری سنبھالی اور اپنے پدر بزرگوار کے پیغام اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا کام انتہائی باکمال طریقے سے انجام دیا اور تحریک عاشورا کے مقصد اور اس کے بنیادی فلسفے کو دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں اجاگر کیا-

دعاؤں کی شکل میں آپ کی انسان ساز تعلیمات کو کتاب صحیفہ سجادیہ میں یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو اس وقت مسلمانوں کی انتہائی معتبر اور مقدس کتابوں میں سے ایک ہے۔

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام، سن اڑتیس ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ نے ایسے دور میں زندگی بسر کی جو آل رسولۖ پر بہت ہی سخت زمانہ تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close