تازہ ترین خبریںپاکستان

یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

یوم دفاع پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ٗ6 ستمبرکو وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

شہری 1965ء کی جنگ کے دوران ملک کے دفاع کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کے مزاروں پر جا کر ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close