تازہ ترین خبریں
مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں کو بدترین شکست کا سامنا مختلف علاقوں میں شامی پرچم لہرایا گیا

شامی فوج اور عوامی رضاکارفورسز کی کامیاب آپریشن کے بعد دہشت گردوں نے پسپائی اختیارکی ہے اور سقبا اور حموریہ نامی شہروں میں قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔
المیادین کے حوالےسے بتایا ہے کہ شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سقبا اور حموریہ میں ملک دشمن عناصر شدید شکست کے بعد پسپا ہوگئے ہیں اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیاہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ غوطہ شرقی کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ اب مکمل طور پر محاصرے میں ہے اب انہیں کسی قسم کی کوئی امداد نہیں پہنچ رہی ہے، کیونکہ فوج نے امداد رسانی کے تمام راستے بند کردیے ہیں۔
شامی فوج کا کہنا ہے کہ ”حرستا” نامی علاقے میں بھی فوج کی پیشقدمی جاری ہے اور احرار الشام نامی دہشت گرد تنظیم کے مسلح افراد کے ساتھ شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ غوطہ شرقی میں مختلف دہشت گرد گروہوں کے خلاف جامع آپریشن جاری ہے، جس میں متعدد خطرناک شرپسند ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف عفرین میں کرد فورسز کے خلاف ترک فوج کارروائی کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترک لڑاکا طیارے «میدانکی، شرا، معبطلی اور جندیرس» میں وقفے وقفے سے بمباری کررہے ہیں۔