تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان، سب ڈویژن روندو میں گاڑی کو حادثہ ۶ جاں بحق متعدد زخمی

گلگت بلتستان کے علاقے روندو میں ایک مسافرگاڑی حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے۶افراد جاں بحق اور ۲۰ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے روندو میں پیش آیا جس میں ۶ افراد جاں بحق اور ۲۰ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مرکزی شہر اسکردومیں ڈی ایچ کیو اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سب ڈویژن روندو میں مرکزی شہراہ کےعلاوہ تمام سڑکیں کچی اور نہایت خطرناک ہیں

مقامی لوگوں نے حکومت گلگت بلتستان کو خبر دار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر خستہ حال سڑکوں کی مرمت نہ کی گئی اور عوامی مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا تو انہیں مجبور ہو کر بڑئے پیمانے پر احتجاج کرنا پڑے گا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حادثات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پرعائد ہوتی ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close