تازہ ترین خبریں

معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے

عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری سمیت 3 افراد کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبرمیں قوال امجد فرید صابری کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار امجد صابری سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معروف قوال امجد صابری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ کچھ دیر بعد دیگر دو زخمی بھی چل بسے۔ ذرائع کے مطابق امجد صابری گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے جن کے سینے اور سر میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم امجد صابری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت سلیم صابری کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے 30 بور کی 5 گولیوں کے خول ملے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد حسن اسکوائر کی جانب فرار ہو گئے۔عباسی شہید ہسپتال کے ہیلتھ سروسز کے سینئر ڈائریکٹر نے بھی امجد صابری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری ہسپتال پہنچنے سے قبل کی ہلاک ہوچکے تھے۔واضح رہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران دہشت گردی کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے اس سے قبل 21 جون کو نامعلوم افراد نے تھانہ گلزار ہجری میں فائرنگ کرکے خلیق احمد نامی ہومیو پیتھک ڈاکٹرکو ہلاک کردیا تھا جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کو بھی اسی روز کلفٹن کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close