تازہ ترین خبریںپاکستان

کلعدم جماعت نے سیاسی دفترکا افتتاح کردیا

کالعدم جماعت الدعوۃ  کے سربراہ حافظ سعید نے ملی مسلم لیگ کے پہلے دفتر کا افتتاح کردیا ہے۔

شیعہ ان اسلام:  کالعدم جماعت الدعوۃ کی ذیلی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) نے لاہور میں باقاعدہ طور پر اپنے پہلے دفتر کا افتتاح کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایم ایم ایل کے پہلے دفتر کے افتتاح کے بعد جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 لاہور پر شریف خاندان کے سیاست میں آنے کے بعد سے اب تک پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کرتی رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حافظ سعید نے لاہور کے موہنی روڈ پر این اے 120 کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے مقامی افراد سے ان کے سوالات کا جواب بھی دیا

واضح رہے کہ ایم ایم ایل حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں پہلی مرتبہ اپنا امید وار سامنے لے کر آئی تھی جس نے حیرت انگیز طور پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جماعت اسلامی (جے آئی) کو حاصل ہونے والے کُل ووٹ کی تعداد سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔

یاد رہے کہ ایم ایم ایل کو الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے بطور سیاسی جماعت کے اندراج کی منظوری ملنا اب بھی باقی ہے۔

 خیال رہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے ایم ایم ایل کی رجسٹریشن کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک کالعدم تنظیم کی سیاسی جماعت تاہم اسے قومی سیاست کا حصہ نہیں بنایا جائے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close