تازہ ترین خبریں

صدر جمہوریہ کا آزادی اسکوائر پر لاکھوں کے مجمع سے خطاب

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے آزادی اسکوائر پر اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے جشن میں لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو یہ بات اچھی معلوم ہو گئی ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف پابندیوں کا دور ختم ہو گیا ہے اور ان کی شان میں گستاخی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایرانی عوام سے صرف احترام اور ادب کے ہی دائرے میں بات کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے ایران کی ترقی و پیشرفت کے لئے حکومت کے وسیع پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام کسی بھی قسم کے دباؤ اور دھونس و دھمکی سے مرعوب نہ تو ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے اور آج سبھی طاقتوں نے اس بات کو سمجھ لیا ہے کہ ایرانی عوام کی عظمت کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہو گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایٹمی معاہدے نے ایرانو فوبیا پھیلانے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ دنیا پر یہ بات پوری طرح ثابت ہو گئی کہ ایران کے عوام منطق اور افہام و تفہیم پر ہی یقین رکھتے ہیں اور علاقائی اور عالمی سطح پر قیام امن کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو علاقائی اور عالمی امن کے لئے خطرہ بنا کر پیش کی جانے والی سازشیں پوری طرح ناکام ہو گئی ہیں۔ صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کے میدان میں ہم نے خدا کی مدد و نصرت ایرانی عوام کی حمایت و پشتپناہی اور رہبرانقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت اور رہنمائیوں کی بدولت کامیابی حاصل کی ہے اور دشمن کی ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ صدر مملکت حسن روحانی نے آنے والے سال کو اللہ کی مدد و نصرت سے ایران کی ترقی و پیشرفت کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اسلامی انقلاب ملک کے سبھی طبقوں مرد و خواتین جوان اور بوڑھوں خاص طور پر نوجوانوں کو میدان فراہم کرنے اور آگے لانے کا انقلاب تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی بنیاد آزادی، عوام کی آرا اور لوگوں کے بنیادی حقوق کے احترام اور اخلاق اور اسلامی تعلیمات پر استوار ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی گرانبہا میراث کا تعلق ایران کے سبھی لوگوں سے بلکہ پوری دنیا کے حریت پسندوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی زبان اور پیغام کو عصری تقاضوں کے مطابق پیش کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب صرف ایک سیاسی انقلاب نہیں ہے کہا کہ اخلاق سب سے اہم چیز ہے اور اخلاق ہمیشہ سیاست پر مقدم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح نے اسلا می اخلاق کی ہی بدولت انتہائی ہنرمندانہ اور مدبرانہ طریقے سے ہر طرح کے خطرات اور انتقامی کارروائیوں سے اس انقلاب کی حفاظت فرمائی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مشرق وسطی کے بحرانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مسلمان ہونے کا دعوی کرکے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں وہ مسلمان نہیں ہیں اور نہ ہی اسلام سے ان کا کوئی تعلق ہے -انہوں نے آئندہ عام انتخابات اور مجلس خبرگان کے انتخابات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک شہری کا ووٹ اہم ہے اور سب کو انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنی چاہئے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close