تازہ ترین خبریںدنیا

بھارت میں انتخابات کا چھٹا مرحلہ مکمل، اگلا مرحلہ 19 مئی کو ہوگا


بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے چھٹے مرحلے میں پولنگ ہوئی جبکہ آخری اور ساتویں مرحلے کے لئے انیس مئی کوووٹنگ ہوگی،انتخابی نتائج کا اعلان تیئس مئی کوکیا جائے گا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں لوک سبھا کےانتخابات کے چھٹے مرحلےمیں سات ریاستوں کی انسٹھ نشستوں پر ووٹ کاسٹ کئے گئے، جن میں بہار، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال، جھارکھنڈ، دہلی، اترپردیش اور ہریانہ شامل ہیں۔
بہار،مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کی آٹھ،آٹھ نشستوں پر انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے گئے جبکہ جھارکھنڈ کی چار اور دہلی کی سات سیٹوں کیلئے رائے شماری ہوئی،اس کے علاوہ اترپردیش کی چودہ نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ ہواجبکہ ہریانہ کی دس نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چھٹے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران ایک لاکھ تیرہ ہزار پولنگ اسٹیشنز میں دس کروڑ سے زیادہ ووٹرز نے اپنے پسندیدہ نمائندوں کو ووٹ ڈالے۔
انتخابات کے دوران چند ناخوشگوار واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی اور ترینامول کانگریس پارٹی کے ورکرزکے درمیان تصادم ہوا۔
واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے کیلئےانیس مئی کوووٹنگ ہوگی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close