تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس کےخلاف دھرنا بدستور جاری

گلگت بلتستان کے مرکزی شہروں میں ٹیکس کے خلاف دھرنا بدستوری جاری ہے۔

شیعہ ان اسلام: گلگت بلتستان میں غیر قانونی وغیر آئینی ٹیکسز کے خلاف انجمن تاجران کا دھرنا اور احتجاج 13ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام، مختلف علاقوں خاص کر اسکردو اور گلگت شہر میں خون جمادینے والی سردی میں مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے پر مصر ہیں۔

اسکردو میں منفی 13سینٹی گریڈ کی سردی ہے اور ہزاروں لوگ یادگار شہداء پر احتجاجی دھرنے میں شریک ہیں عوام کا کہنا ہے ٹیکسز کے خاتمے کے نوٹیفکیشن تک دھرنا جاری رہے گا۔

یادگارِ شہداء پر موجود دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےعوامی نمائندوں نے کہا کہ ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن فوری طورپر جاری نہ کیا گیا تو دوبارہ گلگت کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

مقررین کا کہنا تھا ٹیکس کے خلاف پوری قوم یک صدا ہے دیامر سمیت جی بی کے تمام اضلاع میں علامتی دھرنے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومتی یقین دہانی کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کےعوام کا مطالبہ ہے کہ حقوق دو ٹیکس لو

  گلگت بلتستان کےعوام کا کہنا ہے کہ ہمیں لولا لنگڑا سیٹ اپ دے کر بے وقوف بنایا جارہا ہے ہمارا جذبہ جواں ہے حکومت ہیرا پھیری کرنے سے مکمل طورپر باز رہے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے دھرنوں کے خلاف سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے دھرنے کے شرکاء کو غدار اور غیرملکی ایجنٹ قرار دیا تھا جس کےبعد مقامی لوگوں کے جذبات مزید مجروح ہوگئے ہیں۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ علامتی احتجاج نوٹیفکیشن کے اجراء تک جاری رہے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close