تازہ ترین خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فنی خرابی دور، کاروبار بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فنی خرابی دور کر لی گئی ہے جس کے بعد کاروبار بحال ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق فنی خرابی کے باعث کاروبار رک جانے کی وجہ سے کاروبار کا دورانیہ 30 منٹ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دورانیہ 30 منٹ بڑھنے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام شام 4 بجے ہو گا۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت کاروبار کےدوران مثبت رجحان ہے، ہنڈریڈ انڈیکس دوسو پوائنٹس اضافے سے 36 ہزار 704 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ٹریڈنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے سبب کاروبار اچانک رک گیا تھا جس کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کی جانب سے شیئرہولڈرز کو اطلاع دی گئی تھی۔

مذکورہ فنی خرابی کے باعث 25 سے زائد بروکرز کی رسائی ٹریڈنگ سسٹم تک نہیں ہو رہی تھی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close